لاہور قلندرز کا راولپنڈیز کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف
04-18-2026
(لاہور نیوز) پی ایس ایل 11 کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور قلندرز اور راولپنڈیز کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ہے، جس میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 210رنز بنائے۔ قلندرز کے بیٹر محمد فاروق نے 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، فخر زمان 84 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ عبداللہ شفیق 26 رنز پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، سکندر رضا صفر کے ساتھ پویلین لوٹے، راولپنڈیز کے محمد عامر اور رضا اللہ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔