پاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا کر دیا گیا

04-18-2026

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے، پاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا کر دیا گیا۔

پاکستان میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں70.04  روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے، جیٹ فیول 23 روپے 59پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت399.72 روپے سے کم ہو کر 299.32 روپے فی لٹر ہو گئی، جیٹ فیول کی قیمت494.71 سے کم ہو کر 471.01 روپے فی لٹر ہو گئی۔ اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔