لاہور: پڈانہ گاؤں میں آوارہ کتوں کا بکریوں کے ریوڑ پر حملہ، 8 بکریاں ہلاک
04-18-2026
(لاہور نیوز) شہر میں آوارہ کتوں کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
این اے 120 کے علاقے پڈانہ گاؤں میں آوارہ کتوں نے بکریوں کے ریوڑ پر حملہ کر دیا۔ متاثرہ شہری کے مطابق رات کے وقت میدان میں بندھی بکریوں پر کتوں نے دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 8 بکریاں ہلاک ہو گئیں، واقعے سے شہری کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے نہ صرف مویشی بلکہ انسانی جانیں بھی خطرے میں ہیں، شہریوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر آوارہ کتوں کے سدباب کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔