شہر میں مہنگائی سے شہریوں کا جینا دوبھر، دودھ 240 روپے تک پہنچ گیا

04-18-2026

(ویب ڈیسک) شہر میں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی ہے اور مہنگائی نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے، جبکہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی دودھ سرکاری نرخ 170 روپے فی لٹر پر دستیاب نہیں، جبکہ اوپن مارکیٹ میں دودھ 200 سے 240 روپے فی لٹر تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح دہی بھی من مانے نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے اور اس کی قیمت 220 سے 250 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ افسران سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور گراں فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔