روزانہ تین کپ کافی پینا ذہنی صحت کیلئے کتنا مفید؟

04-18-2026

(ویب ڈیسک) ماہرینِ طب کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینا ذہنی صحت کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے "جرنل آف افیکٹو ڈس آرڈرز" میں شائع ہوئی، جس کے مطابق معتدل مقدار میں کافی پینے والے افراد، خاص طور پر مرد، ذہنی طور پر نسبتاً زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق روزانہ پانچ یا اس سے زیادہ کپ کافی پینے والوں میں ذہنی امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی میں ایک ہزار سے زائد بایو ایکٹو اجزاء موجود ہوتے ہیں، جن میں کیفین، پولی فینولز، میلانائیڈنز اور ڈائی ٹرپینز شامل ہیں، کیفین اور کلوروجینک ایسڈ جیسے اجزاء سوزش کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، جو ذہنی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ذہنی امراض کا شکار ہیں، جن میں بے چینی اور ڈپریشن سرفہرست ہیں، ماہرین  نے زور دیا ہے کہ ذہنی امراض کی روک تھام کیلئے متوازن غذا اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانا نہایت ضروری ہے، جس میں مناسب مقدار میں کافی کا استعمال بھی شامل ہو سکتا ہے۔