اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات

04-17-2026

(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی۔

  جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کے آپریشن کے بعد عیادت کی، بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے ان کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا۔ ذرائع  نے بتایا کہ دونوں 40 منٹ تک اکٹھے رہے، بشریٰ بی بی نے بیٹیوں سے بات چیت کے حوالے سے بھی بتایا۔