سکھ مہمانوں کیلئے سکیورٹی انتظامات، ڈی آئی جی آپریشنزکا جائزہ

04-17-2026

(لاہور نیوز) لاہور میں آنے والے سکھ مہمانوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اہم مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مڑی رنجیت سنگھ و مہمانوں کی رہائش گاہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، تاریخی مقامات، فوڈ سٹریٹ، انارکلی بازار سمیت دیگر مقامات پر بھی حفاظتی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز  نے اہم مقامات کے دورہ کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا اور شاہی قلعہ، گریٹر اقبال پارک کی سیکیورٹی چیک کی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تہوار پر آئے سکھ کمیونٹی کو بھرپور سیکیورٹی دے رہے ہیں، اُنہوں نے ہدایت کی کہ پارکنگ ایریا میں سیکیورٹی کے مزیدموثر اقدامات کئے جائیں اور ڈیوٹی پر تعینات جوان الرٹ رہیں۔