لاہور: 269 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 342 زخمی

04-17-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جگہوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جانی کی بازی ہار گئے جبکہ 342 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرمیں 269 ٹریفک حادثات پیش آئےجسکے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 342 زخمی ہوئےجن میں114 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 228 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔