بھاٹی گیٹ: باپ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 20 سالہ نواجوان کی خودکشی
04-17-2026
(لاہور نیوز) تھانہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں بازار حکیماں کے قریب نوجوان نے باپ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق بیس سالہ مستقیم طالب نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، متوفی کو گزشتہ رات اُسکے والد طالب حسین نے ڈانٹا تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔