سی ایس ایس 2025 امتحان;مجموعی طور پر 327 اسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی

04-17-2026

(لاہور نیوز) سی ایس ایس 2025 امتحان کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025 کیلئے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ایف پی ایس سی مجموعی طور پر 327 اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا، 191 نئی جبکہ 136 گزشتہ برسوں کی منتقل شدہ اسامیاں شامل ہیں ۔  اوپن میرٹ (بشمول جنرل میرٹ) کیلئے 169 نشستیں مختص کی گئی، خواتین کیلئے 35، اقلیتوں کیلئے 123 اسامیاں مختص  کی گئی، پنجاب کیلئے سب سے زیادہ 157 اسامیاں مختص کی گئیں۔  خیبرپختونخوا کیلئے 43، سندھ رورل کیلئے 30 اسامیاں مختص جبکہ سندھ اربن کیلئے 28، بلوچستان کیلئے 28 اسامیاں مختص کی گئیں ۔ سابق فاٹا کیلئے 16، آزاد کشمیر کیلئے 7 نشستیں مختص ہیں اورگلگت بلتستان کیلئے 3 اسامیوں کا کوٹہ مختص ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان کی اسامیاں شامل ہیں، فارن سروس آف پاکستان، ان لینڈ ریونیو سروس کی اسامیاں شامل ہیں، آفس مینجمنٹ گروپ اور دیگر سروسز و گروپس کی اسامیاں بھی شامل  ہیں۔ اسامیوں کی تقسیم میں صوبائی، علاقائی، خواتین، اقلیتی تناسب مدنظر رکھا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی پالیسی کے مطابق کوٹہ سسٹم پر عملدرآمد ہو گا، امیدواروں کی حتمی تعیناتی میرٹ پوزیشن کی بنیاد پر ہو گی۔ حتمی تعیناتی امیدوار کی ترجیحات، کمیشن کی جانب سے موزونیت، ڈومیسائل کی بنیاد پر ہو گی۔