پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا بجٹ جاری، کٹ بھی لگا دیا گیا

04-17-2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا بجٹ جاری کر دیا جس میں مہنگائی کے باعث کٹ بھی لگایا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا 44 ارب کا بجٹ جاری کیا گیا ہے، مہنگائی کے باعث پنجاب پولیس کو 6 ارب کا کٹ لگا، رواں مالی سال کے 2 سو ارب کے بجٹ میں سے 194 کا بجٹ جاری کیا گیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بتایا کہ چوتھے کوارٹر کے سب سے زیادہ پیسے سی سی پی او لاہور کو 7 ارب 10 کروڑ، پنجاب کانسٹیبلری کو دو ارب روپے جاری کئے گئے۔ سی پی او فیصل آباد کو 1.9 ارب، سی پی او راولپنڈی کو 1.9 ارب، سی پی او گوجرانوالہ کو 1.2 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔ سی پی او ملتان کو 1.2 ارب، ڈی پی او شیخوپورہ کو 700 ملین، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب کو 1.4 ارب، سی ٹی ڈی پنجاب کو 1.5 ارب روپے جاری کئے گئے۔ ایس پی یو پنجاب کو 1.5 ارب، ایلیٹ فورس کو 179 ملین، سی ٹی او لاہور کو ایک ارب اور سی ٹی او گوجرانوالہ کو 109 ملین روپے جاری کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اگلے ماہ میں پولیس بجٹ میں استعمال نہ ہونے والے فنڈز سرنڈر کئے جائیں گے، سپلیمنٹری گرانٹ میں 30 سے 35 ارب روپے مزید مانگے جائیں گے۔