صنعتی علاقوں کے گرد گرین بفر زون لازمی قرار، خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی
04-17-2026
(لاہور نیوز) ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے صنعتی علاقوں کے گرد گرین بفر زون قائم کرنا لازمی ہو گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ انڈسٹریل ایریاز میں شجرکاری نہ کرنے والے اداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور اس حوالے سے عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، بغیر اجازت درخت کاٹنے پر مکمل پابندی عائد ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی ماحولیات نے مزید کہا کہ گرین بیلٹس پر قبضہ یا انہیں نقصان پہنچانا ناقابل قبول ہے، اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، صنعتی آلودگی کم کرنے کیلئے بفر زونز کے قیام پر فوری عملدرآمد کا حکم بھی دے دیا گیا۔ عمران حامد شیخ نے واضح کیا کہ شجرکاری اہداف پورے نہ کرنے والے اداروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، جبکہ گرین ایریاز کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔