کوٹ لکھپت میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر، نامعلوم شخص جاں بحق

04-17-2026

(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت کے علاقے میں جنرل ہسپتال کے مین گیٹ کے سامنے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں سڑک عبور کرنے والے ایک نامعلوم شخص کو تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا۔

پولیس کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گیا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں متاثرہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ شناخت نہ ہونے پر اسے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔