پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 32 ملزمان گرفتار

04-17-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے کارروائیوں کے دوران 35 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے۔

ڈی جی سی این ایف کے مطابق لاہور، ڈی جی خان، راولپنڈی، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جن کے دوران 32 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 136.12 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، جن کی مالیت 3 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے، برآمد ہونے والی منشیات میں چرس، افیون، آئس، کینابس، ہیروئن اور ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں، 2 پستول بھی قبضے میں لئے گئے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "منشیات سے پاک پنجاب" ویژن پر عملدرآمد جاری ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اب تک مجموعی طور پر 15.9 ٹن منشیات ضبط کر چکی ہے، جن کی مالیت 2 ارب 15 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ڈی جی سی این ایف نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے، شہری مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دے کر اس مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔