سی ای او سی بی ڈی پنجاب کا سی بی ڈی جھیل کا دورہ
04-17-2026
(لاہور نیوز) سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی واک اور سی بی ڈی جھیل کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران عمران امین کے ہمراہ ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے پراجیکٹ سائٹس کا معائنہ کیا، حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی بی ڈی واک پر کام کی رفتار مقررہ شیڈول سے بھی آگے ہے۔ بریفنگ میں مزید آگاہ کیا گیا کہ سی بی ڈی جھیل کو مزید پائیدار بنانے کیلئے مینٹیننس کا کام جاری ہے، جبکہ مستقبل میں جھیل کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے ڈانسنگ فاؤنٹینز کی تنصیب بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیٹیکچر سمیر آفتاب سیال نے سی بی ڈی واک کے بیرونی ڈیزائن اور ٹائلز کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں۔ سی ای او عمران امین نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق لاہور کے سماجی و معاشی منظرنامے میں ایک اہم اضافہ ثابت ہو گا۔