نواب ٹاؤن: سکوٹی سوار لڑکی سے ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا، مقدمہ درج
04-17-2026
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں سکوٹی چلاتی لڑکی سے ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا۔
لڑکی سے موبائل فون چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں دیکھا گیا کہ لڑکی گھر کے سامنے سکوٹی چلا رہی تھی، ڈاکوؤں نے فون چھین لیا، موبائل فون واپس لینے کی کوشش پر ڈاکوؤں نے لڑکی کودھکا دے کرگرا دیا ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔