ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے نئی شرط عائد

04-17-2026

(ویب ڈیسک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے انٹری ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے حوالے سے نئی شرط عائد کردی۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سےرواں سال ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں طلبہ کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قراردے دی گئی ہے۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے 18 سال سے کم عمر طلبہ کو جووینائل کارڈ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، کارڈ نہ رکھنے والے طلبہ انٹری ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔