190 ملین پاونڈ کیس: 22 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر
04-16-2026
(لاہور نیوز) 190 ملین پاونڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف مرکزی اپیلیں 22 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ اپیلوں پر سماعت کرے گا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت کو فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔