مناواں: گھریلو ملازمہ کی مالکن کی آنکھوں میں کیمیکل ڈالنے کی کوشش
04-16-2026
(لاہور نیوز) مناواں کے علاقہ میں گھریلو ملازمہ نے مالکن کی آنکھوں میں کیمیکل ڈالنے کی کوشش۔
ملازمہ نے مبینہ طور پر واردات کرنے کیلئے کیمکل ڈالنے کی کوشش کی، پولیس نے شہری محمد علی کی مدعیت میں ملازمہ نازیہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد علی نے تین ہزار روپے ماہوار پر نازیہ بی بی کو کام پر رکھا، محمد علی کام پر چلا گیا تاہم ملازمہ کے ساتھ ایک اور لڑکی طیبہ بھی تھی، مالکن نمل عائشہ نے کام ختم ہونے کے بعد ملازمہ کو جانے کا کہا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نازیہ نے ایلفی نما کیمیکل مالکن نمل کی آنکھوں میں پھینکنے کی کوشش کی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں جلد ہی اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔