پاکستانی قیادت کشیدگی میں کمی کیلئے مثبت کردار ادا کر رہی ہے: محمد اورنگزیب
04-16-2026
(لاہورنیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی قیادت خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے پُرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سنجیدہ کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ضروری اقدامات کیے، گیس اور پٹرول کی سپلائی چین بحال رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، خطے میں کشیدگی کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی۔