جماعت اسلامی، این جی اوز کا آوارہ کتوں کے حل کیلئے آٹھ نکاتی ایجنڈا پیش
04-16-2026
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی اور این جی اوز کی مشترکہ کانفرنس میں پبلک ایڈ کمیٹی نے آوارہ کتوں کے حل کیلئے آٹھ نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کانفرنس کی صدارت کی، این جی اوز نے جماعت اسلامی کے مؤقف پر مکمل اتفاق کیا اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ صدر پبلک ایڈ کمیٹی قیصر شریف اور سیکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی شاہد نوید ملک شریک ہوئے، ایڈووکیٹ التمش سعید، ایڈووکیٹ میاں احمد فاروق بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ ڈاکٹر آمنہ عبید خواجہ، ڈاکٹر بلال، بیرسٹر معصومہ بخاری اور عافیہ خان نے شرکت کی، موسیٰ شعیب، سید محسن سمیت ماہرین اور اینیمل رائٹس تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ کانفرنس میں شہریوں کے تحفظ اور جانوروں کے حقوق میں توازن ضروری قرار دیا، پبلک ایڈ کمیٹی کی تجاویز پر عملدرآمد کی اپیل، روایتی طریقے ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا، سٹریٹ ڈاگز مہم جاری رکھنے کا اعلان،ماہرین کی فیلڈ ورک اور تکنیکی معاونت کی پیشکش کر دی۔