ریس کورس: شوہر کی عدم موجودگی میں دیور کا بھابھی پر بدترین تشدد
04-16-2026
(لاہور نیوز) ریس کورس کے علاقے میں کرامت نامی شخص نے اپنی بھابھی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ریس کورس پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کرامت کو گرفتار کر لیا، ایس پی سِول لائنز نے درخواست موصول ہونے پر ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ملزم کرامت نے خاتون کو اسکے شوہر کی عدم موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم اور متاثرہ خاتون کے مابین گھریلو مسئلے پر جھگڑا ہوا تھا جس پر طیش میں آکر اس نے یہ قدم اٹھایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کرامت کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔