سٹیٹ بینک نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

04-16-2026

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان سے ملکی معیشت کیلئے آج دوسری بڑی خبر آگئی، ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک ماہ میں 363 فیصد بڑھ گیا ہے۔

  سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 7 کروڑ ڈالرسرپلس رہا، اس سال قبل مارچ 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 27 کروڑ ڈالر سر پلس رہا تھا۔ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں خسارے سے نکل کر 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر پلس ہوگیا، ملکی کرنٹ اکاؤنٹ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 89 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 1 ارب 75 کروڑ ڈالر پلس تھا، ملکی کرنٹ اکاؤنٹ فروری 2026 میں 23 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھا، درآمدات میں کمی، برآمدات کا بڑھنا اور ترسیلات زر میں اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ بہتر کر گیا۔