پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، رول اوور کی پابندی بھی ختم
04-16-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کو سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کے ڈپازٹ موصول ہو گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں، سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کو طویل مدت کیلئے توسیع بھی دے دی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب کا موجودہ 5 ارب ڈالر کا ڈپازٹ اب سالانہ بنیاد پر رول اوور کا پابند نہیں رہے گا بلکہ اسے طویل مدت کیلئے بڑھا دیا جائے گا۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ یہ مالی معاونت پاکستان کی بیرونی فنانسنگ ضروریات کیلئے نہایت اہم وقت پر فراہم کی گئی ہے، جس سے زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط بنانے اور بیرونی کھاتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اپنے اہداف کے مطابق ذخائر کو تقریباً 18 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم ہے، جو تقریباً 3.3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہوں گے۔