پاور ڈویژن کی ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تصدیق
04-16-2026
(لاہور نیوز) پاور ڈویژن نے ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تصدیق کر دی۔
پاور ڈویژن نے اپنے بیان میں کہا کہ پن بجلی کی کم پیداوار کی وجہ سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اعلانیہ سے کچھ زیادہ لوڈ مینجمنٹ کی، ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مطابق گزشتہ رات پیک آورز میں بجلی کی ڈیمانڈ اٹھارہ ہزار میگاواٹ رہی، صرف رات کے وقت ہی لوڈ مینجمنٹ کا شیڈول بنایا گیا، دن کے اوقات میں کوئی بھی شارٹ فال نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے چند دنوں میں ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافے کا امکان ہے، آر ایل این جی کی دستیابی سے بھی صورتحال میں بہتری آئے گی۔