حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے
04-15-2026
(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے متعددافسران کے تقرروتبادلے کر دیئے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فاطمہ ارشدکو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا، کے پی کے رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، میاں سرمد حسین ڈپٹی سیکرٹری گلوبل انویسٹمنٹ اینڈ گیٹ وے تعینات کر دیئے گئے ،غلام مصطفی کوڈپٹی سیکرٹری ہوم تعینات کر دیا گیا۔ نعمان فاروق کو ایڈیشنل کمشنراشتمال گوجرانوالہ ،محمدشفاعت اللہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ جنوبی پنجاب، عمران نصیر کو اے ڈی سی جی راجن پور تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محمد عابد شبیر کو ڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا، عمران ممتاز خان ڈائریکٹر پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی تعینات اور عبداللہ نیئر شیخ سپیشل سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات کر دیئے گئے، پنجاب حکومت نے افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔