شفیق آباد: معمولی جھگڑے پر زخمی ہونیوالا نوجوان دم توڑ گیا

04-15-2026

(لاہور نیوز) شفیق آباد کے علاقہ کریم پارک میں معمولی جھگڑے پر زخمی ہونیولا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، مقتول معمولی جھگڑے کے دوران سر پر راڈ اور شیشے کی بوتل لگنے سے زخمی ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 26 سالہ سلمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میو ہسپتال میں دم توڑ گیا، سلمان کو محلہ دار طلحہٰ نے سر میں لوہے کا راڈ اور شیشے کی بوتل مار کر زخمی کیا جس کے بعد تشویشناک حالت میں اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ پولیس  کا کہنا تھا کہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد اقدام قتل کی دفعہ اب مقدمہ قتل میں بدل جائے گی۔