لاہور: مختلف مقامات سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

04-15-2026

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہو گئیں۔

مغلپورہ، ہنجروال اور جنوبی چھاؤنی سے 3افراد کی لاشیں ملی ہیں، مغلپورہ نہر سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش پانی میں تیرتی ہوئی ملی، ابتدائی طور پر واقعہ کی نوعیت واضح نہیں ہو سکی جبکہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ ہنجروال کے علاقہ میں نیاز بیگ نامی 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا ہے جبکہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے نادر آباد سے بھی 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جاں بحق دونوں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔