عدالت کا پی آئی اے کے سابق ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم

04-15-2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے سابق ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، درخواست پی آئی اے کے سابق ملازم مصطفی انصاری کی جانب سے دائر کی گئی تھی، وکیل کا موقف تھا کہ ان کے موکل کو 2002 میں سکیم کے تحت ریٹائرڈ کیا گیا، عدالت کے حکم پر پنشن سمیت دیگر مراعات فراہم کی گئیں،گزشتہ 24 سال کے بقایاجات ادا نہیں کئے جا رہے۔  جسٹس شاہد وحید  نے استسفار کیا کیا ملازم کو پنشن ادا نہ کرنے کا کوئی قانون ہے؟ وکیل نے کہا سب ملازم پنشن لے رہے ہیں، پی آئی اے  کے وکیل نے کہا پنشن دینے کے بارے میں ادارے سے ہدایات لینا ہوں گی  سپریم کورٹ  نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے پہلے پنشن ادا نہ ہوئی تو ایم ڈی خود پیش ہوں، عدالت نے مذکورہ بالا حکم کے ساتھ کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔