منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، مجموعی تعداد 30 تک پہنچ گئی

04-15-2026

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں منکی پاکس (ایم پاکس) کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، نئے متاثرہ مریضوں میں 28 سالہ محمد عمران اور 40 سالہ اختری بی بی شامل ہیں۔ تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں رواں سال منکی پاکس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بیماری کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے، جبکہ محکمہ صحت و بہبود آبادی لوکل ٹرانسمیشن کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ طبی ماہرین  نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جن میں غیر ضروری جسمانی رابطے سے گریز، صفائی کا خیال رکھنا اور علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی مشورہ لینا شامل ہیں۔