آبنائے ہرمز کی بندش، ایل این جی کی درآمد رکنے سے قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
04-15-2026
(ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات پاکستان تک پہنچنے لگے۔
مئی تک آنے والے ایل این جی کے 22 کارگوز رک گئے، جس کے باعث ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے سے گیس بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ ایل این جی کی درآمد رکنے سے ملک میں گیس قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے، درآمدی ایل این جی کی بندش سے گیس سیکٹر کا ریونیو شارٹ فال بڑھ سکتا ہے، ریونیو اہداف پورے کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال سوئی گیس کمپنیوں کا ریونیو ہدف 852 ارب روپے سے زائد ہے، سوئی ناردرن کا ریونیو ہدف 515 ارب، سوئی سدرن کا ہدف 347 ارب روپے ہے، گیس کمپنیوں کو 40 فیصد سے زائد ریونیو فرٹیلائزرز پاور سیکٹر سے آتا ہے، کیپٹو پاور پلانٹس سی این جی سے بھی گیس سیکٹر کو زیادہ ریونیو آتا ہے، ٹیرف میں فرق کراس سبسڈی ختم کی گئی تو گھریلو صارفین کی گیس بہت مہنگی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق درآمدی ایل این جی رکنے سے گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے، پاور سیکٹر کو اضافی گیس دینے سے گھریلو سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ بھی شروع کر دی گئی۔