زمبابوین کھلاڑی پر پی ایس ایل میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد
04-15-2026
(ویب ڈیسک) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ چھوڑنے پر زمبابوے کے بلیسنگ مزرا بانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر پی ایس ایل میں شرکت پر2 سال کی پابندی عائد کردی۔
پی سی بی کے مطابق مزرا بانی نے پاکستان سپر لیگ کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، انہوں نے پی ایس ایل سے معاہدہ کرنے کے بعد آئی پی ایل میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ کرکٹ اعتماد اورمعاہدوں کی یقین دہانی پر قائم ہے، فرنچائز لیگوں میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل کا تقاضہ ہے کہ شرکا شفافیت اور تسلسل کے ساتھ کام کریں۔ پی سی بی کے مطابق یہ پابندی پی ایس ایل کے پیشہ ورانہ ماحول کے تحفظ کے لیے ایک ضروری قدم ہے، یہ بات اہم ہے کہ معاہدوں کا احترام کیا جائے اور تمام کھلاڑیوں اور ایجنٹس کا طرزِ عمل ٹورنامنٹ کے وقار کے مطابق ہو۔