مانگا منڈی میں پولیس کی کارروائی، 25 اشتہاری ملزمان گرفتار
04-15-2026
(لاہور نیوز) مانگا منڈی میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 25 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں دورانِ پٹرولنگ، مختلف ناکہ جات پر چیکنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئیں، کارروائی کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں کاشف، گلفام، حسن، طاہر سمیت دیگر افراد شامل ہیں، جنہیں مختلف مقدمات میں مطلوب ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ جرائم کے خاتمے کیلئے ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے۔