نشتر کالونی: شوہر کے ہاتھوں چھریوں کے وار سے بیوی قتل
04-14-2026
(لاہور نیوز) نشتر کالونی میں شوہر نے اپنی 45 سالہ بیوی کو چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق 45 سالہ کوثر بی بی کو شوہر نزیر نے چھری کے وار سے قتل کیا۔جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے،مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑوں کا نتیجہ ہے،ملزم موقع سے فرا ر ہوگیا ، شواہد کی مدد سے تلاش کی جا رہی ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس ڈی پی او کاہنہ کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی ملزم پولیس کی حراست میں ہو گا۔