پی پی ایس سی کا جونیئر کلرک کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان
04-14-2026
(لاہور نیوز) پی پی ایس سی نے جونیئر کلرک کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
پی پی ایس سی میں جونیئر کلرک کی 20 اسامیوں پر عدنان طاہر اور محمد حمزہ سمیت 20 امیدوار کامیاب قرارپائے، کامیاب امیدواروں میں مقدس بی بی، محمد ارسلان مجید، محمد سنول شہزاد، محمد امجد، محمد سمیع الحق، ثمرہ پروین شامل ہیں۔ اوپن میرٹ، ویمن کوٹہ اور اقلیتی کوٹہ کی اسامیوں پر تقرری مکمل کر دی گئی، ملازمین کے بچوں کے کوٹہ کی 2 اسامیاں اوپن میرٹ میں شامل کر کے پُر کی گئیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے جبکہ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔