گرین ٹاؤن: 6 سالہ بچی بہیمانہ تشدد سے جاں بحق
04-14-2026
(لاہور نیوز) گرین ٹاؤن میں 6 سالہ بچی پر مبینہ بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں بچی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق 6 سالہ بچی فاطمہ کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش ایک سے دو روز پرانی ہے۔ پنجاب پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران بچی کے والد اور سوتیلی ماں کو ہسپتال سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں میڈیکل رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔