کوئی بھی طاقت کے نشے میں انسانیت کو کچلنے کی بات نہ کرے، حافظ نعیم الرحمان

04-14-2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت کے نشے میں انسانیت کو کچلنے کی بات نہ کرے۔

حافظ نعیم الرحمان  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں انسانیت شدید خطرات سے دوچار ہے اور طاقت کے نشے میں کوئی بھی فریق انسانیت کو کچلنے کی کوشش نہ کرے، امریکی صدر چند مخصوص طاقتور حلقوں کے زیرِ اثر دکھائی دیتے ہیں اور امریکہ اپنے کئی اہداف میں ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے ایران کے بارے میں کہا کہ ایران پر اس کے جوہری پروگرام ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جبکہ ان کی خواہش ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں، ساتھ ہی انہوں  نے مذاکرات میں لبنان کو بھی شامل کرنے کی بات کی اور کہا کہ خطے کے تمام فریقین کو سنجیدہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں  نے اسرائیل کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنی کارروائیوں کا حساب دینا پڑے گا، اس کے ساتھ انہوں  نے مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں اور خلیجی ریاستیں بھی اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں۔