پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا گرین زون میں آغاز

04-14-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا گرین زون میں آغاز ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 683 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود ایشیائی مارکیٹوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں ڈھائی فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔