شاہدرہ میں سکول ٹیچر کے قتل کا معاملہ، شوہر کے خلاف مقدمہ درج
04-14-2026
(لاہور نیوز) شاہدرہ میں سکول ٹیچر کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے بیٹے عبدالرحمن کی مدعیت میں اپنے ہی والد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم شوہر نے اپنی بیوی شائستہ نسیم کو سر پر گولی مار کر قتل کیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولہ صبح کے وقت سکول جانے کیلئے گھر سے نکل رہی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شاہدرہ ٹاؤن کی رہائشی تھیں اور پیشے کے لحاظ سے سکول ٹیچر تھیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان کچھ عرصے سے گھریلو تنازعہ چل رہا تھا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس نے ناحق اپنی اہلیہ کو قتل کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔