ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سمیت 13 وکلاء کو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا درجہ مل گیا
04-13-2026
(لاہور نیوز) لاہور سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نزہت بشیر سمیت 13 وکلاء کو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا درجہ مل گیا۔
پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور ایڈووکیٹ پریکٹس کے لیے لاہور سے تعلق رکھنے والے 13 وکلاء کی فہرست جاری کر دی، نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف شعبوں سے وابستہ ممتاز وکلاء کو یہ اہم قانونی درجہ دیا گیا ہے۔ جاری کردہ فہرست میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل حافظ اصغر علی اور ممبر پنجاب بار کونسل سمیرا حسین بھی شامل ہیں، جنہیں سپریم کورٹ میں وکالت کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ دیگر ناموں میں چوہدری فیصل نواز، محمد فہیم بشیر، سلمان فیصل، شیراز ذکاء، جاوید زاہد وڑائچ، علی حیدر، ثاقب ہارون، محمد نوید عمر بھٹی، محمد قیصر سلیم اور محمد اسلم شیخ شامل ہیں۔ پاکستان بار کونسل کے مطابق ان وکلاء نے مطلوبہ قانونی معیار اور تجربہ پورا کرنے کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔