بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال

04-13-2026

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا اور فیملی سے ملاقات کا دن ہے۔

  اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے فہرست اڈیالہ جیل کے گیٹ پر جمع کرا دی، فہرست میں بیرسٹر گوہر اور انتظار پنجوتھہ کا نام شامل ہے۔ اِسی طرح نیاز اللہ نیازی، سہیل گردیزی ،سید واسط علی شاہ، غلام مصطفیٰ بلوچ ایڈووکیٹس بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے ارکان بھی اڈیالہ جیل آئیں گے جن کی ملاقات کی توقع کی جا رہی ہے۔