خلیجی ممالک کیلئے فضائی آپریشن میں بہتری، پروازوں کی تعداد میں اضافہ
04-13-2026
(لاہور نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے تناظر میں خلیجی ممالک کیلئے فضائی آپریشن میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر اور سعودی عرب جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر کے بعد کویت، بحرین اور امارات نے بھی پروازوں میں اضافہ کیا، جبکہ بحرین، کویت اور قطر سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے 100 سے زائد پروازوں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے خلیجی ممالک کیلئے دوطرفہ 25 پروازیں آپریٹ ہوئیں، جبکہ کراچی سے 28، اسلام آباد سے 18، پشاور سے 8، کوئٹہ سے 4، ملتان سے 6 اور فیصل آباد سے 4 پروازیں چلائی گئیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فضائی آپریشن میں بہتری کے باعث مسافروں کو سفری سہولیات میں بھی اضافہ متوقع ہے۔