پاکستان عالمی سطح پر امن کا داعی بن کر ابھرا ہے: مولانا عبدالخبیر آزاد
04-12-2026
(لاہور نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کا داعی بن کر ابھرا ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان عالمِ اسلام کی واحد ایٹمی قوت اور مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علماء کا کردار کلیدی ہے۔