پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ٹولنٹن مارکیٹ سے مردہ مرغیاں فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار
04-12-2026
(لاہور نیوز) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کی، لاہور بھر میں 43 میٹ شاپس، سپلائرز کی چیکنگ، 4 کو جرمانے کئے گئے جبکہ مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران 84 ہزار 335 کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی، 1950 کلو مرغیاں اور تیار گوشت تلف کیا گیا، ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹولنٹن مارکیٹ سے مردہ مرغیاں فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کروایا گیا، تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئیں۔ دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھی، بیمار مرغیوں کا گوشت تیار اور فروخت کرنا سنگین جرم ہے۔