لاہور: 231 ٹریفک حادثات میں ایک جاں بحق، 284 زخمی

04-12-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں231 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 284 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے231 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 284 افراد زخمی ہوئے جن میں 109شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام  کا کہنا تھا کہ یہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔