لاہور: رواں سال جیب تراشوں نے 6 ہزار سے زائد شہریوں کی جیبیں صاف کر ڈالیں
04-12-2026
(لاہور نیوز) رواں سال کے دوران شہر بھر میں 6 ہزار 6 شہریوں کیساتھ جیب تراشی کی واردتیں ہوئی،کا واقعات پیش آئے پیش آیا ہےسب سے زیادہ واقعات 1270 سٹی ڈویژن کی حدود میں پیش آئے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال سٹی ڈویژن میں جیب تراشی کے 1270 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا جبکہ صدر ڈویژن جیب تراشی کی 1268 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کے 1086 مقدمات ،کینٹ ڈویژن میں 1010، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 796 مقدمات درج کیےگئے ہیں جبکہ سول لائنز ڈویژن میں رواں سال جیب تراشی کی 576 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بیشتر وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں میں ہوئی ہیں۔