کوٹ لکھپت: بجلی کی مین تاریں گھر پر گرنے سے 8 سالہ بچہ شدید زخمی
04-12-2026
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بجلی کی مین تاریں گھر پر گرنے سے 8 سالہ بچہ زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضال رؤف اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچے، علی حسن، کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق کرنٹ لگنے سے بچے کے جسم کے مختلف حصے جھلس گئے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ اہلِ علاقہ نے بجلی کی خستہ حال تاروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔