لاہور قلندرز کا پرویز حسین ایمون کے متبادل کے طور پر چارتھ اسالنکا کو شامل کرنے کا اعلان
04-12-2026
(ویب ڈیسک)پی ایس ایل 11 کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پرویز حسین ایمون کے متبادل کے طور پر سری لنکا کے بیٹنگ آل راؤنڈر چارتھ اسالنکا سے معاہدہ کرنے کا اعلان کردیا۔
28 سالہ چارتھ اسالنکا نے بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز پرویز حسین ایمون کی جگہ لی ہے، اسالنکا بائیں ہاتھ کے بیٹر اور آف اسپن بولنگ کرتے ہیں۔ چارتھ اسالنکا سری لنکن کرکٹ ٹیم کی تمام فارمیٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں، ان کی شمولیت سے لاہور قلندرز اپنے مڈل آرڈر میں توازن پیدا ہونے کے لیے پُرامید ہے۔ پرویز حسین ایمون ملتان سلطانز کے خلاف لاہور میں میچ کے دوران ساتھی فیلڈر آصف علی سے ٹکرا کر کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، دوسری جانب چرتھ اسالنکا کی 17 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں شرکت متوقع ہے