پنجاب بھر میں پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو گا

04-12-2026

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو گا۔

  ذرائع کے مطابق 13 اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جن میں 20 ہزار سے زائد پولیو سپروائزر عملہ کو تربیت فراہم کی گئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز کی تربیت بھی مکمل کی گئی ہے۔ پولیو مہم میں 50 ہزار سے زائد ورکرز کا آن لائن اسسمنٹ میں حصہ ہیں، پولیو ٹیموں کی تربیت 9 اپریل تک مکمل کر لی جائے گی جبکہ ہر بچے تک رسائی کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پولیو مہم کے لیے پنجاب بھر میں ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں علاوہ ازیں مسافر بچوں کو بھی ویکسین دی جائے گی جبکہ بین الصوبائی چیک پوسٹس پر پولیو ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں مزیدبراں لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر خصوصی پولیو ٹیمیں بھی فعال کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اٹک، بھکر اور ڈی جی خان میں اہم ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کر دیے گئے ہیں، مذہبی اجتماعات پر بھی پولیو ویکسینیشن کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ حضرت سخی سرور عرس کے دوران خصوصی پولیو ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ ملتان اور ڈی جی خان کے مزارات پر ایک ماہ کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، پنجاب پولیو سے پاک مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔