اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
04-12-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا کہ جب میرا اے ڈی چاہتا ہے کہ میں 15 دن کے آرام کے بعد کام کروں۔ اداکارہ لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ہاں میں کام چور ہوں، اس میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے میں نے قبول بھی کر لیا ہے کہ میں کام چور ہوں پر بھائی اس کے بعد تم میرے ساتھ کام کی امید کیوں کرتے ہو۔‘ ژالے کہتی ہیں کہ میں تھوڑی کام کروں گی، کام چور لوگ کام تھوڑی کرتے ہیں۔‘انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے بڑی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔